
اسلام آباد (یو این اے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہمیشہ پلے بوائے اور نشئی کے طور پر پیش کیا گیا، تاہم ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جب وہ اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے گئے تو ان کی پہلی درخواست جائے نماز اور قرآن پاک کی فراہمی تھی۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیل منتقلی کے وقت بعض حلقے یہ توقع کر رہے تھے کہ وہاں سے کوکین اور دیگر نشے سے متعلق شور اٹھے گا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جیل زندگی نے ان کے بارے میں پھیلائے گئے کئی تاثر کو غلط ثابت کیا ہے۔



