
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین پر ہونے والے حملے کے خلاف صوبے بھر میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔بلوچستان بار کونسل کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ اور دو روزہ عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔بار کونسل کے مطابق مستونگ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوئے، جس پر کونسل نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔بلوچستان بار کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ججز، وکلا اور عدالتی عملے کی سکیورٹی کو مزید مثر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔بار کونسل نے مزید مطالبہ کیا کہ مستونگ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار ک



