بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

2 ماہ میں 8افراد جاں بحق، 16 زخمی ہوگئے

41 گھروں کو نقصان، خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان زیادہ متاثر،پی ڈی ایم اے
41 گھروں کو نقصان، خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان زیادہ متاثر،پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی )پی ڈی ایم اے( نے بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان میں بارشوں کے مختلف واقعات میں چار بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ آسمانی بجلی گرنے، دیواریں اور چھتیں منہدم ہونے کے واقعات میں 13 بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث صوبے میں مجموعی طور پر 41 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 17 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان شامل ہیں، جہاں بارشوں کے باعث نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کی نگرانی اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button