بلوچستانتازہ ترینپاکستان

شہدا بلوچستان کا فخر ہیں مستونگ حملہ قابلِ مذمت ہے، بخت محمد کاکڑ

امن دشمن عناصر کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے گا،صوبائی وزیر صحت

 

شہدا بلوچستان کا فخر ہیں مستونگ حملہ قابلِ مذمت ہے، بخت محمد کاکڑ
شہدا بلوچستان کا فخر ہیں مستونگ حملہ قابلِ مذمت ہے، بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے محافظ کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اور اس کے ادارے امن کے دشمنوں کا ان کی قبروں تک پیچھا کریں گے۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے امن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کا ناحق خون بہانے والے عناصر جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔صوبائی وزیر صحت نے شہدا کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button