بلوچستانتازہ ترینپاکستان

مستونگ حملے میں شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کا تعلق توبہ کاکڑی سے تھا، علاقے میں سوگ کی لہر

دیانت دار اور فرض شناس جوڈیشل افسر کی شہادت پر قلعہ عبداللہ کے عوام غمزدہ، حملے کی شدید مذمت

مستونگ حملے میں شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کا تعلق توبہ کاکڑی سے تھا، علاقے میں سوگ کی لہر
مستونگ حملے میں شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کا تعلق توبہ کاکڑی سے تھا، علاقے میں سوگ کی لہر

قلعہ عبداللہ(یو این اے )مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں شہید ہونے والے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کا تعلق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ کاکڑی سے تھا، جہاں ان کی شہادت کی خبر پہنچتے ہی غم کی فضا چھا گئی۔ذرائع کے مطابق شہید عبدالحکیم کاکڑ ایک دیانت دار، فرض شناس اور باصلاحیت جوڈیشل افسر کے طور پر جانے جاتے تھے، جنہوں نے اپنے فرائض ذمہ داری اور ایمانداری سے انجام دیے۔ان کی شہادت پر توبہ کاکڑی اور گردونواح کے عوام، وکلا برادری، سماجی و سیاسی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے تھے، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button