بلوچستانتازہ ترینپاکستان

قانون کے محافظوں پر حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے، میر ضیا اللہ لانگو

سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین کی شہادت پر اظہار افسوس، آئی جی پولیس اور کمشنر سے فوری رپورٹ طلب

قانون کے محافظوں پر حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے، میر ضیا اللہ لانگو
قانون کے محافظوں پر حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے، میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے محافظوں پر حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان اور کمشنر سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست پوری قوت سے کارروائیاں کر رہی ہے، جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button