بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سانحہ مستونگ: حکومت کی رٹ ختم ہو چکی، صوبائی حکومت فوری استعفی دے، سینیٹر کامران مرتضی

ججز پر حملہ ریاستی نظام پر سنگین سوالیہ نشان ہے صدر جمعیت وکلا فورم

سانحہ مستونگ: حکومت کی رٹ ختم ہو چکی، صوبائی حکومت فوری استعفی دے، سینیٹر کامران مرتضی
سانحہ مستونگ: حکومت کی رٹ ختم ہو چکی، صوبائی حکومت فوری استعفی دے، سینیٹر کامران مرتضی

کوئٹہ(یو این اے )جمعیت وکلا فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے محافظ کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، لہذا صوبائی حکومت فوری استعفی دے۔سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ مستونگ میں ججز کو نشانہ بنانا امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالیہ نشان ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے بجائے حکومتی ادارے سیاسی مخالفین اور مولانا صاحب کی کردار کشی میں مصروف ہیں، جبکہ صوبے کے عوام بدامنی کا سامنا کر رہے ہیں۔صدر جمعیت وکلا فورم نے کہا کہ قانون کے محافظوں پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے، حکومت شہریوں، ججز اور وکلا کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستونگ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے اور صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button