بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس

مستونگ حملہ ریاست پر حملہ ہے، وزیراعلی بلوچستان

دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی
دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج پر حملہ ریاست پر حملہ ہے، جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر قیمت پر ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا، قانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں و ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کچل دیا جائے گا، بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔وزیراعلی بلوچستان نے عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button