
دالبندین (یو این اے )ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد نے بوزر گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے تفتان جانے والی بوزر گاڑی کو کوئٹہ دالبندین شاہراہ پر چارسر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے روک کر آگ لگا دی۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ متعلقہ انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔



