
بولان (یو این اے)بلوچستان کے مختلف شہروں میں قائم پاکستان اسٹیٹ آئل PSO کے پمپس پر ایرانی پٹرول کی سرعام فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس پر مقامی شہریوں اور ٹرانسپورٹرز میں شدید تشویش و بے چینی پھیلی ہوئی ہے پی ایس او پمپس پر تیل کی خرید و فروخت کے عمل کے دوران شہریوں کو شدید شکوک و شبہات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پمپ مالکان نے پاکستانی اور ایرانی پٹرول دونوں کو ایک ہی وقت میں رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ خدشہ لاحق رہتا ہے کہ شہریوں کو اصل پی ایس او آئل کے بدلے ایرانی پٹرول تو فراہم نہیں کیا جا رہا عوام کا موقف ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل PSO جیسے ملک کے اتنے بڑے اور قومی ادارے میں نگرانی اور چیک اینڈ بیلنس کا شدید فقدان پایا جا رہا ہے شہریوں نے اس صورتحال پر سخت تشویش کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اور پی ایس او پمپس پر ایرانی پٹرول کی فروخت پر مکمل اور سخت پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ادارے کی ساکھ کو برقرار رکھنے اور صارفین کو معیاری اور اصل پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام فوری طور پر آپریشن چیک اینڈ بیلنس اور سخت مانیٹرنگ کے نظام پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔



