بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

وزیراعلی بلوچستان کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

تعلیم، صحت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعلی بلوچستان کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات
وزیراعلی بلوچستان کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر مس جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی تعاون، دوطرفہ روابط کے فروغ اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں تعلیم، صحت، گورننس، انسانی وسائل کی ترقی، سرمایہ کاری، عوامی خدمات کی بہتری اور پائیدار ترقی کے منصوبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی کے عمل کو تیز کرنے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو مزید مثر بنایا جا سکتا ہے۔وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے برطانوی ہائی کمشنر کو صوبے میں جاری اصلاحات، گورننس کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بے پناہ قدرتی وسائل، نوجوان افرادی قوت اور معاشی امکانات کا حامل صوبہ ہے، تاہم پائیدار ترقی کے لیے تعلیم، صحت، جدید طرزِ حکمرانی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، اداروں کی کارکردگی میں بہتری، شفافیت، تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پسماندہ علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن، پائیدار ترقی اور عوامی فلاح بلوچستان حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت، نجی شعبے، بین الاقوامی اداروں اور دوست ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے، جبکہ بین الاقوامی شراکت داروں کے اشتراک سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلیم، صحت، گورننس اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے، جس سے ادارہ جاتی استعداد، انسانی وسائل اور عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ملاقات میں معیاری تعلیم کے فروغ، فنی و پیشہ ورانہ تربیت، جدید مہارتوں کی فراہمی، بنیادی صحت کی سہولیات کی بہتری، دور دراز علاقوں تک طبی خدمات کی رسائی، ڈیجیٹل گورننس، شفافیت، احتساب اور عوامی خدمات کے نظام کو مثر بنانے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر بلوچستان میں معدنیات، توانائی، زراعت، لائیو اسٹاک، ماہی گیری، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور قدرتی وسائل کو شفاف اور پائیدار انداز میں بروئے کار لا کر مقامی آبادی کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر مس جین میریٹ نے بلوچستان میں جاری اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور بلوچستان میں تعلیم، صحت، گورننس، انسانی وسائل کی ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیتا رہے گا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماں نے بلوچستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں اشتراک بڑھانے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button