
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو اکانٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صارفین کے مطابق ایپ یا ویب سائٹ پر سائن اِن کرنے کی کوشش کے دوران “اکاونٹ عارضی طور پر دستیاب نہیں” ہونے کا پیغام موصول ہو رہا ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ مسئلہ سائٹ میں خرابی کے باعث پیش آیا ہے اور اسے جلد دور کر دیا جائے گا۔صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں پیغام میں کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کرنے کی ہدایت بھی دی جا رہی ہے، تاہم متعدد افراد تاحال اپنے اکاونٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔میٹا کی جانب سے فوری طور پر سروسز میں تعطل کی وجہ یا مکمل بحالی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔



