بلوچستانتازہ ترینپاکستان

جھل مگسی میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر مرد اور خاتون قتل کردیا

لاشیں ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل، ملزمان کی تلاش جاری ہیں،پولیس

لاشیں ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل، ملزمان کی تلاش جاری ہیں،پولیس
لاشیں ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل، ملزمان کی تلاش جاری ہیں،پولیس

جھل مگسی (یو این اے) ضلع جھل مگسی کے نواحی علاقے کلو شہید کے قریب ایک مرد اور خاتون کو مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر مقتولین کی شناخت فتح علی صوبحانی اور زر بانو کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں کو خاتون کے ورثا نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں قتل کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں اور مبینہ طور پر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ان کے مطابق واقعے کی مکمل وجوہات اور حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔پولیس نے کہا ہے کہ سیاہ کاری کے الزام کی آڑ میں قتل ایک سنگین جرم ہے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button