بلوچستانتازہ ترینپاکستان

ڈاکٹر ماہ نور پر حملے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج 39ویں روز بھی جاری او پی ڈی سے بائیکاٹ بھی بدستور برقرار

تحفظ اور ڈاکٹر ماہ نور کے علاج سمیت تین مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، وائی ڈی اے

ڈاکٹرز کے تحفظ اور ڈاکٹر ماہ نور کے علاج سمیت تین مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، وائی ڈی اے
ڈاکٹرز کے تحفظ اور ڈاکٹر ماہ نور کے علاج سمیت تین مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، وائی ڈی اے

کوئٹہ (یو این اے) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) بلوچستان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے قائم احتجاجی کیمپ آج 39ویں روز بھی جاری ہے، جبکہ او پی ڈی سے بائیکاٹ بھی بدستور برقرار ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے بنیادی مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔وائی ڈی اے بلوچستان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں عوام کی مشکلات اور زیارت سانحے کے شہدا کے لواحقین کے غم کا مکمل احساس ہے اور وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔ تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہدا کے لواحقین کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔تنظیم نے اپنے تین بنیادی مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کا دنیا کے کسی بھی بہترین اسپتال میں سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے، واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں اور اسباب کا تعین کیا جائے، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کے تحفظ کے لیے ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز سیکیورٹی ایکٹ کی فوری منظوری اور تمام اسپتالوں میں تربیت یافتہ سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے۔وائی ڈی اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال مثر اقدامات نہ کیے جانے کے باعث احتجاجی کیمپ اور او پی ڈی بائیکاٹ جاری ہے۔ تنظیم کے مطابق ان کا احتجاج کسی ضد یا انا کا نہیں بلکہ ڈاکٹرز کے تحفظ، عزت اور انصاف کے حصول کے لیے ہے، اور جب تک اسپتال محفوظ نہیں بنائے جاتے، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button