بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سندھ بلوچستان کا پانی چوری کر رہا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کا شدید ردعمل

18 جولائی سکھر بیراج دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے، میر عبدالروف مینگل

سندھ بلوچستان کا پانی چوری کر رہا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کا شدید ردعمل
سندھ بلوچستان کا پانی چوری کر رہا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کا شدید ردعمل

اوستہ محمد (یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) کے مرکزی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالروف مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کاشتکاروں کو مشکل کی گھڑی میں ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ طویل عرصے سے بلوچستان کے حصے کا پانی چوری کر رہا ہے، جس کے باعث بلوچستان کا زرعی مرکز نصیرآباد ڈویژن بتدریج صحرا میں تبدیل ہو رہا ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان دونوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود کاشتکاروں کا معاشی قتل جاری ہے۔یو این اے سے گفتگو کرتے ہوئے میر عبدالروف مینگل نے کہا کہ بلوچستان اس وقت سیاسی، معاشی، امن و امان اور بے روزگاری سمیت متعدد سنگین بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں تمام قومی، جمہوری اور سیاسی قوتوں کو ذاتی و جماعتی اختلافات سے بالاتر ہو کر بلوچستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کی گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں، اظہارِ رائے پر پابندیاں اور سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں انتہائی تشویشناک ہیں، جبکہ نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار دینے کے بجائے جبر کی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، جس سے احساسِ محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے۔میر عبدالروف مینگل نے کہا کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور ایران و امریکہ کے درمیان کشیدگی کے اثرات بھی بلوچستان پر مرتب ہو رہے ہیں، جس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار عوام مزید مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل، قومی تشخص، جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع تر قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے نصیرآباد ڈویژن میں زرعی پانی کی شدید قلت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی جانب سے بلوچستان کے حصے کا پانی روکنا اور گرین بیلٹ کو بنجر بنانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمیندار اور کاشتکار سراپا احتجاج ہیں، مگر سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔میر عبدالروف مینگل نے اعلان کیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کاشتکاروں کے حقوق اور زرعی پانی کی منصفانہ فراہمی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی، جبکہ 18 جولائی کو سکھر بیراج پر زمینداروں کے احتجاجی دھرنے میں نصیرآباد ڈویژن سے بی این پی کے کارکن بھرپور شرکت کریں گے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button