بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

آبنائے ہرمز ،2 اماراتی آئل ٹینکرز پر میزائل حملہ، ایک بھارتی ملاح ہلاک، 8 افراد زخمی

متحدہ عرب امارات نے ایران پر کروز میزائل حملے کا الزام عائد کر دیابھارت نے ایرانی نائب سفیر کو طلب کر لیا

پاسدارانِ انقلاب نے حملے کی ذمہ داری کا دعوی کیا
پاسدارانِ انقلاب نے حملے کی ذمہ داری کا دعوی کیا

ابوظہبی )یو این اے( متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی بحری راستے میں عمانی سمندری حدود کے اندر دو اماراتی آئل ٹینکرز مومباسا بی اور البہیہ کو ایرانی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں چھ بھارتی اور دو یوکرینی شہری شامل ہیں، جن میں چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق حملے کے بعد دونوں ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC L&S) نے بھی تصدیق کی ہے کہ خام تیل لے جانے والے دونوں جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، جس سے انہیں نمایاں نقصان پہنچا۔دوسری جانب بھارت نے واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے نئی دہلی میں ایران کے نائب سفیر کو طلب کر لیا، جبکہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ دو سپر ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر متعدد وارننگز نظر انداز کیں اور نیوی گیشن سسٹمز بند کرکے ایسے راستے سے گزرنے کی کوشش کی جسے بارودی سرنگوں والا قرار دیا گیا تھا۔ تاہم پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں متاثرہ جہازوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button