بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کابلی گاڑی روکنے پر لیڈی ٹریفک پولیس پر وکلاء نے حملہ کردیا

کوئٹہ میں ٹریفک چیکنگ کے دوران ہنگامہ، سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت کا الزام

میڈم شبانہ پر حملے کے واقعے پر عوام میں تشویش، ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ
میڈم شبانہ پر حملے کے واقعے پر عوام میں تشویش، ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں ٹریفک چیکنگ کے دوران کابلی گاڑی روکنے پر لیڈی ٹریفک پولیس اہلکار میڈم شبانہ پر مبینہ طور پر بعض وکلا نے حملہ کر دیا۔ واقعے کے دوران سرکاری فرائض کی انجام دہی میں بھی رکاوٹ ڈالنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیڈی ٹریفک پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی کے دوران ایک کابلی گاڑی کی چیکنگ کر رہی تھیں کہ اسی دوران تلخ کلامی کے بعد مبینہ طور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے باعث موقع پر کچھ دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حملے اور سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت کے الزامات درست ثابت ہوں تو ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button