بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

فضل الرحمن جیسے مولانا شہدا کے پاوں کی خاک برابر بھی نہیںہے حنا پرویز بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید

سکیورٹی اہلکار ملک کی حفاظت کے لیے عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تنخواہ لیتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

فضل الرحمن جیسے مولانا شہدا کے پاوں کی خاک برابر بھی نہیںہے حنا پرویز بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید
فضل الرحمن جیسے مولانا شہدا کے پاوں کی خاک برابر بھی نہیںہے حنا پرویز بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید

لاہور(یو این اے) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا اور نہ ہی یہ کسی شہید یا اس کے خاندان کی وطن اور عوام کی حفاظت کے لیے دی گئی عظیم قربانی کا بدل ہو سکتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ایک قومی امانت ہیں اور ان کی حفاظت و تکریم پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے اللہ کے عظیم سپاہی ہیں، جن کی قربانیوں کی کوئی قیمت نہیں لگائی جا سکتی۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کو دہشت گردی اور خوارج کے خلاف متحد کرنے کے بجائے عوام میں ابہام پیدا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔یاد رہے جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکار ملک کی حفاظت کے لیے عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تنخواہ لیتے ہیں، لہذا ان کا احسان نہ جتایا جائے۔ پنجاب کے ضلع قصور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے سیاست کرنی ہے تو وردی اتار کر آئیے، الیکشن میں حصہ لیجیے، پتا چل جائے گا کہ وردی والے کو لوگ کیا ووٹ دیتے ہیں، یہ آپ کا اختیار بنا ہوا ہے کہ آپ جس کو چاہیں حکومت دیں گے اور جس سے چاہیں گے حکومت چھین لیں گے، مقتدرہ کے لوگ کوئی غیر نہیں، ہمارے کلمہ گو بھائی ہیں، لیکن ملک کے اندر رہنا ہے تو سب کا ایک دائر اختیار ہے، پارلیمنٹ، عدلیہ اور ہر محکمے کی طرح فوج کا بھی ایک دائرہ ہے، لہذا فوج کو صرف اپنی آئینی ذمہ داری پر نظر رکھنی چاہیے۔جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ اکثر کہا جاتا ہے ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، او بابا! تیرے جوانوں نے بیلٹ اور پیٹی اسی لیے باندھی ہے، وہ تنخواہ اسی کام کے لیے لے رہے ہیں کہ انہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے لڑنا ہے، تم اپنے خون کا میرے اوپر کیا احسان ڈالتے ہو؟ تم عوام کے خون پسینے کی کمائی سے دیئے گئے ٹیکس سے اسی بات کی تنخواہ لیتے ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمران ہمیں کہتے ہیں کہ تم خود لشکر نکالو اور اسلحہ لے کر مسلح گروہوں کے خلاف لڑو، میں نے ریاست سے کوئی تنخواہ نہیں لی، میں کوئی لشکر نہیں بناں گا، تم تو نوکری پوری کرکے چلے جا گے، لیکن میری سرزمین کو آنے والی نسلوں تک ذاتی دشمنیوں اور مستقل قتل و غارت گری کی طرف دھکیل رہے ہو، یہ سیاست کسی اور کو سمجھا، ہمیں مت سمجھایا کرو۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button