بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

بہار میں مسلمان خاتون کی مبینہ مذہبی تذلیل برقع و نقاب اتار کر زبردستی سندور لگانے کا الزام

بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ پر ایک اور سوال واقعے کی ویڈیو پر شدید غم و غصہ

بہار میں مسلمان خاتون کی مبینہ مذہبی تذلیل برقع و نقاب اتار کر زبردستی سندور لگانے کا الزام
بہار میں مسلمان خاتون کی مبینہ مذہبی تذلیل برقع و نقاب اتار کر زبردستی سندور لگانے کا الزام

دہلی (یو این اے) بھارتی ریاست بہار میں ایک مسلمان خاتون کے ساتھ مبینہ مذہبی تذلیل اور بدسلوکی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں رپورٹس کے مطابق ایک ہجوم نے خاتون کا برقع کھینچا، نقاب اتروایا اور زبردستی اس کی پیشانی پر سندور لگا دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ضلع نواڈا کے علاقے کمل پور میں پیش آیا، جہاں خاتون کی مزاحمت کے باوجود ہجوم نے اس کے ساتھ مبینہ طور پر توہین آمیز رویہ اختیار کیا، مذہبی نعرے لگائے اور پوری کارروائی کی ویڈیو بھی بنائی۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون جب اسکوٹر پر وہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہی تھی تو مبینہ طور پر اس کا تعاقب بھی کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق اس واقعے نے بھارت میں اقلیتوں، خصوصا مسلمانوں کے تحفظ اور مذہبی آزادی سے متعلق ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات، ملوث افراد کی گرفتاری اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے کے حوالے سے بھارتی حکام کا باضابطہ مقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button