بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سانحہ زیارت:ہماری گولیاں ختم ہو گئی ہیں، اب دعاں میں یاد رکھنا

8بہنوںکا اکلوتا بھائی دلہابننے سے ایک ہفتہ قبل جان کی بازی ہار گئے

سانحہ زیارت:ہماری گولیاں ختم ہو گئی ہیں، اب دعاں میں یاد رکھنا
سانحہ زیارت:ہماری گولیاں ختم ہو گئی ہیں، اب دعاں میں یاد رکھنا

: ضلع زیارت کے علاقے ورچوم میں چند روز قبل تک ایک گھر میں شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں، جہاں 30 سالہ پولیس کانسٹیبل عطا اللہ کی 14 جولائی کو شادی ہونا تھی۔ تاہم شادی سے صرف ایک ہفتہ قبل خوشیوں کا یہ گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیا جب انہیں چھٹی ختم کرکے دوبارہ ڈیوٹی پر طلب کیا گیا اور وہ 6 جولائی کو مانگی ڈیم فیز تھری واٹر پمپنگ اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہو گئے۔

حکام کے مطابق کوئٹہ سے تقریباً 60 کلومیٹر دور زیارت کے علاقے کچھ کے قریب دہشت گردوں نے مانگی ڈیم فیز تھری واٹر پمپنگ اسٹیشن پر حملہ کیا، جس میں مجموعی طور پر 30 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ابتدائی حملے میں 9 اہلکار موقع پر شہید ہوئے، جبکہ 21 اہلکاروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ان کی لاشیں کوئٹہ اور زیارت کے درمیان واقع زرغون غر کے پہاڑی علاقے سے برآمد ہوئیں۔ شہداء میں زیادہ تر کا تعلق ضلع زیارت سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد زیارت اور کوئٹہ میں سوگ کی فضا برقرار ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 9 شہداء کی تدفین کی گئی، جبکہ بعد ازاں مزید 14 اہلکاروں کو سپردِ خاک کیا گیا۔ تاہم 7 شہداء کے لواحقین نے مطالبات کی منظوری تک تدفین سے انکار کرتے ہوئے کوئٹہ کے علاقے کوئلہ پھاٹک پر میتوں کے ہمراہ دھرنا دیا، جبکہ زیارت میں بھی ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔ جمعہ کے روز زیارت میں سانحے کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہداء کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ مانگی ڈیم حملے کی شفاف عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، محاصرے کے دوران پولیس اہلکاروں کو اسلحہ، کمک اور دیگر ضروری سہولیات فراہم نہ کرنے کے ذمہ دار حکام کے خلاف کارروائی کی جائے اور علاقے کو مسلح گروہوں سے پاک کرنے کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button