
سبی(یو این اے )سبی کے قریبی علاقے کورٹ باروزئی سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ضروری کارروائی کے لیے فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تین لاشوں کی شناخت گلزار خان ولد بالاچ خان سکنہ سنی ضلع کچھی، عبدالوحید ولد عتبار خان سکنہ سنی ضلع کچھی اور اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ایک لاش تاحال ناقابل شناخت ہے اور سول ہسپتال میں موجود ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ لاشوں کی برآمدگی کے حوالے سے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔



