بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سانحہ زیارت شہدا کے خون کا حساب لیا جائے گا،ضیاء اللہ لانگو

زیارت سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،رحیم زیارتوال

سانحہ زیارت شہدا کے خون کا حساب لیا جائے گا،ضیاء اللہ لانگو
سانحہ زیارت شہدا کے خون کا حساب لیا جائے گا،ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے گزشتہ شب شہدا کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سانحے کے تمام پہلوں کا جائزہ لے گی اور شہدا کے خون کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔دوسری جانب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل رحیم زیارتوال نے صوبائی وزیر میر ضیا لانگو کی موجودگی میں سانحہ زیارت کے شہدا کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے واقعے کی شفاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔رحیم زیارتوال نے کہا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ یہ افسوسناک سانحہ حکومت کی ناک کے نیچے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کو صبح 9 بجے پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا، جبکہ ریکارڈ پر موجود ہے کہ متعدد اہلکاروں کے پاس اسلحہ تک موجود نہیں تھا۔ ان کے بقول چند اہلکاروں کے پاس ہتھیار نہیں تھے، اس کے باوجود انہیں زبردستی ڈیوٹی پر بھیجا گیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ پولیس اہلکاروں کو پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں تھی اور ایف سی کی جانب سے بھی پانی فراہم نہیں کیا جا رہا تھا۔ رحیم زیارتوال نے کہا کہ شہدا کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا، اس لیے اس پورے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ حقائق قوم کے سامنے آسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کو بے دخل کیا جائے اور حکومت اپنے مبینہ وار لارڈز کو علاقے سے نکالے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر سرانان بازار، کچلاک اور دیگر علاقوں میں موجود ہیں، جبکہ کوئٹہ کے تکتو پہاڑی سلسلے میں بھی ان کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر علاقے خالی کرائے جاتے ہیں تو متاثرہ آبادی کو یہ بھی بتایا جائے کہ وہ کہاں جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button