بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بختیارآباد میں کار اور ٹریکٹر میں تصادم

ماں اور بیٹا جاں بحق، 5 بچوں سمیت 6 افراد زخمی

کوئٹہ سے ساہیوال جانے والا ایک ہی خاندان حادثے کا شکار، ٹریکٹر ڈرائیور فرار، تحقیقات جاری
کوئٹہ سے ساہیوال جانے والا ایک ہی خاندان حادثے کا شکار، ٹریکٹر ڈرائیور فرار، تحقیقات جاری

بختیارآباد(یو این اے )قومی شاہراہ پر بختیارآباد کے قریب کار اور ٹریکٹر کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ پانچ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ساہیوال، پنجاب کے ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جو کوئٹہ سے ساہیوال جا رہے تھے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے ساہیوال جانے والی ایک کار بختیارآباد کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں حنا بی بی اور ان کے بیٹے عبدالہادی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ پانچ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو بختیارآباد ریسکیو سینٹر منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button