بلوچستانتازہ ترینپاکستان

آپریشن شعبان پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی کارروائیوں میں 75 دہشتگرد ہلاک

منگی ڈیم حملے کے بعد زمینی و فضائی آپریشن جاری، خضدار میں پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

آپریشن شعبان پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی کارروائیوں میں 75 دہشتگرد ہلاک
آپریشن شعبان پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی کارروائیوں میں 75 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(یو این اے )منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی)اور بلوچستان پولیس کی جانب سے مشترکہ “آپریشن شعبان” بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے اور زمینی و فضائی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 اور 7 جولائی کو ہونے والی کارروائیوں میں 26 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 دہشتگرد مارے گئے، جس کے بعد صرف آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آج صبح خضدار کے علاقے زیدی میں دہشتگردوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج اور ایف سی کے دستوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مزید 5 سے 6 دہشتگرد مارے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کے دوران مجموعی طور پر 75 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔نوٹ: اس خبر میں شامل ہلاکتوں اور کارروائیوں سے متعلق اعداد و شمار سیکیورٹی ذرائع کے دعوں پر مبنی ہیں، جن کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button