
کوئٹہ(یو این اے )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلی سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیاوزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔



