بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان پر امن ہے تو لاشوں کیساتھ دھرنے کیوں چل رہے ہیں ؟

وزیراعلی گاڑی کے اسٹیرنگ کی ویڈیو کے بجائے قافلے کی ویڈیو دکھاتے تو پتہ چلتا

رکن اسمبلی اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا ؟ سردار اختر مینگل کی زیارت واقعہ پر گفتگو
رکن اسمبلی اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا ؟ سردار اختر مینگل کی زیارت واقعہ پر گفتگو

سردار اختر مینگل نے زیارت کے حالیہ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بلوچستان واقعی پرامن ہے تو پھر مختلف علاقوں میں لاشوں کے ساتھ احتجاجی دھرنے کیوں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق امن کے سرکاری دعوں کی نفی کرتے ہیں۔انہوں نے وزیراعلی بلوچستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعلی اپنی گاڑی کے اسٹیئرنگ کی ویڈیو دکھانے کے بجائے پورے سرکاری قافلے کی ویڈیو دکھاتے تو عوام کو اصل صورتحال کا اندازہ ہو جاتا۔ ان کے مطابق عوام کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے، نہ کہ صرف نمائشی مناظر پیش کیے جائیں۔سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ ایک منتخب رکنِ اسمبلی بھی اپنے حلقے میں آزادانہ طور پر نہیں جا سکتا، جو امن و امان کی موجودہ کیفیت پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے مثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button