
لاہور(یو این اے)پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو لندن سے واپسی پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق ریحان طارق رات تقریبا ایک بجے کے بعد لندن سے لاہور پہنچے، جہاں امیگریشن اور دیگر کارروائی کے دوران انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ بعد ازاں این سی سی آئی اے کے اہلکار موقع پر پہنچے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے کی وجوہات سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا، جبکہ این سی سی آئی اے کے ترجمان نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی مقف دینے سے گریز کیا ہے۔واقعے سے متعلق مزید سرکاری تفصیلات یا قانونی کارروائی سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔



