بلوچستانتازہ ترینپاکستان

قوم کے دلالوں کو صرف مذاکرات اور فاتحہ خوانی تک محدود نہ رکھا جائے،، حافظ حمد اللہ

مطالبات کے حصول تک پرامن جدوجہد اور اتحاد برقرار رکھا جائے، مرکزی رہنما

قوم کے دلالوں کو صرف مذاکرات اور فاتحہ خوانی تک محدود نہ رکھا جائے،، حافظ حمد اللہ
قوم کے دلالوں کو صرف مذاکرات اور فاتحہ خوانی تک محدود نہ رکھا جائے،، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے بی اے مال کے سامنے ہنہ اوڑک واقعے کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت، پارلیمنٹ اور منتخب نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ قوم کے دلالوں اور سوداگروں کو صرف مذاکرات اور فاتحہ خوانی تک محدود نہ رکھا جائے، کیونکہ یہی عناصر قوم کے مفادات کا سودا کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے رکن اسمبلی بننے والے قوم کے خیرخواہ نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے اسیر ہوتے ہیں اور انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔حافظ حمد اللہ نے موجودہ نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نہ حقیقی اسلامی نظام ہے اور نہ ہی جمہوریت، جبکہ عوام کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں اور ظلم، ناانصافی اور بدانتظامی نے ریاستی نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔انہوں نے دھرنے کے شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں اور ہر قسم کے دبا کے باوجود اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button