
کوئٹہ (یو این اے) حکومت بلوچستان نے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران کو ان کے عہدے سے فوری طور پر برطرف کر دیا ہے۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (کابینہ سیکشن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر بلوچستان نے آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 132(3) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کی ایڈوائس پر سردار عبدالرحمن کھیتران کو صوبائی وزیر کے عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا، جبکہ اس کی نقول متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں، بلوچستان اسمبلی، انتظامی محکموں اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔



