
حب(یو این اے )حب کے علاقے بلوچ کالونی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ضعیف العمر شخص کو مبینہ طور پر غیر قانونی قید سے بازیاب کرا لیا، جبکہ اس الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ایس پی حب کی خصوصی ہدایات پر بیروٹ پولیس نے رات تقریبا 10:30 بجے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں ایک معمر شخص کو ہاتھوں اور پاں میں زنجیریں ڈال کر رکھا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والے شخص کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے اور اس کی حالت تشویشناک تھی۔پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت عید محمد اور اس کے بیٹے محمد علی کے نام سے کی ہے، جبکہ بازیاب ہونے والے شخص نے اپنا نام غلام حسین ولد عید محمد بتایا ہے۔ متاثرہ شخص کا ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھ کر مسلسل جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد ملزمان کے خلاف اغوا، غیر قانونی قید اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



