بلوچستان
ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ، پیروزانی قبیلے کے رشتہ داروں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا اور دوسری جانب دو سگے بھائی لقمہ اجل بن گئے

ڈیرہ بگٹی(یو این اے)ڈیرہ بگٹی کے علاقے درینجن میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پیروزانی قبیلے کی کوہلی شاخ سے تعلق رکھنے والے رشتہ داروں کے درمیان مبینہ طور پر باہمی لین دین کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس شدید واقعے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاندانی قریبی رشتہ دار شامل ہیں، جن میں ایک جانب باپ اور بیٹا جبکہ دوسری جانب دو سگے بھائی لقمہ اجل بن گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری مقف کا تاحال انتظار ہے۔



