
پشاور(یو این اے )وزیراعلی خیبرپختونخوا نے دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک بس حادثے میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے جبکہ ہر زخمی کو 10 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مالی امداد کی فراہمی کے لیے تمام ضروری کارروائی بلا تاخیر مکمل کی جائے اور متاثرہ خاندانوں تک امدادی رقوم جلد از جلد پہنچائی جائیں۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مالی امداد کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔



