بلوچستان کے نازک حالات قومی اتحاد مشترکہ جدوجہد کے متقاضی ہیں، میر عبدالرف مینگل
قومی تشخص کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی قوتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہوں, سابق رکن قومی اسمبلی

خضدار (یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرف مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت انتہائی نازک اور غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، جہاں عالمی و علاقائی سیاسی تبدیلیوں، معاشی بحران، بدامنی، بے روزگاری، لاقانونیت اور آئین و قانون سے ماورا اقدامات نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بلوچستان کی تمام قومی، جمہوری اور سیاسی قوتوں پر تاریخی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ذاتی اور جماعتی اختلافات سے بالاتر ہو کر وسیع تر قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ عوام کے سیاسی، قومی، معاشی اور جمہوری حقوق کا مثر انداز میں دفاع کیا جا سکے۔میر عبدالرف مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کی گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں، اظہارِ رائے پر قدغن، سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات اور عدالتوں کے ذریعے سزاں کا سلسلہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والوں پر طاقت کا استعمال، خواتین اور بچوں پر تشدد اور سیاسی آوازوں کو دبانے کی کوششیں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے طاقت اور جبر کی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، جس سے احساسِ محرومی، بے چینی اور عدم اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ حقیقی سیاسی قوتوں پر دبا ڈال کر بلوچستان کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی، خصوصا ایران اور امریکہ کے درمیان سیاسی تنا کے معاشی اور سیاسی اثرات بلوچستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار عوام مزید مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو مشترکہ قومی حکمتِ عملی اختیار کرنی چاہیے۔میر عبدالرف مینگل نے کہا کہ اگر ماضی میں شہید نواب اکبر بگٹی کی قومی یکجہتی کے پلیٹ فارم کی تجویز پر سنجیدگی سے عمل کیا جاتا تو شاید بلوچستان آج اس سنگین صورتحال سے دوچار نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی جدوجہد صرف سیاسی یا معاشی حقوق تک محدود نہیں بلکہ قومی بقا، شناخت، تاریخ، ثقافت، وسائل، حقِ اختیار اور اپنی سرزمین پر باوقار زندگی کے حق کے تحفظ کی جدوجہد بن چکی ہے۔انہوں نے بلوچستان کی تمام سیاسی، سماجی، قومی اور جمہوری قوتوں سے اپیل کی کہ وہ ایک نکاتی قومی ایجنڈے پر اتفاقِ رائے پیدا کرتے ہوئے وسیع تر قومی اتحاد قائم کریں تاکہ بلوچستان کو درپیش سیاسی، معاشی اور انسانی بحران کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل، قومی تشخص، جمہوری اقدار اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اجتماعی جدوجہد ہی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی راستے سے عوام اپنے آئینی، جمہوری اور بنیادی حقوق حاصل کر سکتے ہیں۔



