بلوچستانتازہ ترینپاکستان

گورنر، رکن قومی اسمبلی اور دو صوبائی اراکین کے آبائی ضلع ژوب میں دانہ سر سانحہ، ایمرجنسی نظام پر سنگین سوالات

گورنر جعفر خان مندوخیل، جمال شاہ کاکڑ، ڈاکٹر نواز اور فضل قادر مندوخیل کے آبائی ضلع ژوب میں المناک سانحہ، عوام نے جواب مانگ لیا

گورنر بلوچستان، رکن قومی اسمبلی اور دو صوبائی اراکین کے آبائی ضلع ژوب میں دانہ سر سانحہ، اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود ایمرجنسی نظام ناکام
گورنر بلوچستان، رکن قومی اسمبلی اور دو صوبائی اراکین کے آبائی ضلع ژوب میں دانہ سر سانحہ، اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود ایمرجنسی نظام ناکام

ژوب (یو این اے): ژوب کے علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے، جس میں 40 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے، نے ضلع میں ایمرجنسی ریسپانس، ریسکیو اور طبی سہولیات کی صورتحال پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ حادثے کے بعد بروقت امدادی سہولیات کی عدم دستیابی پر شہریوں اور سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار اداروں سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے مناسب ایمبولینسیں اور جدید ریسکیو سہولیات دستیاب نہیں تھیں، جس کے باعث مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں اور زخمیوں و میتوں کو نجی اور لوڈنگ گاڑیوں کے ذریعے اسپتال پہنچایا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ژوب، جو گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ اور صوبائی اسمبلی کے اراکین ڈاکٹر نواز کاکڑ اور فضل قادر مندوخیل کا آبائی ضلع ہے، وہاں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں اور بلند دعوؤں کے باوجود قومی شاہراہ پر پیش آنے والے اتنے بڑے سانحے کے دوران مؤثر ایمرجنسی نظام کا فعال نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ دانہ سر کی شفاف تحقیقات کے ساتھ ایمرجنسی ریسپانس سسٹم کی ناکامی کا بھی جائزہ لیا جائے، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ژوب سمیت قومی شاہراہوں پر جدید ریسکیو مراکز، ٹراما سینٹرز، ایمبولینس سروس اور ہنگامی طبی امداد کی سہولیات فوری طور پر قائم کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات میں قیمتی انسانی جانوں کا مزید ضیاع روکا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button