بلوچستان

الخیر حج گروپ نے بہترین خدمات سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا: سید امان شاہ

حجاجِ کرام کی خدمت عظیم سعادت، دانش عفان کی دیانت داری، قیادت اور خدمات قابلِ تقلید ہیں: صوبائی کنوینئر عوام پاکستان پارٹی

الخیر حج گروپ نے بہترین خدمات سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا: سید امان شاہ
الخیر حج گروپ نے بہترین خدمات سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا: سید امان شاہ

کوئٹہ(یو این اے عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ الخیر حج گروپ کی شاندار کامیابی اور عالمی سطح پر حاصل ہونے والے اعزازات پوری قوم، بالخصوص پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حجاجِ کرام کی خدمت ایک عظیم سعادت ہے اور الخیر حج گروپ نے دیانت داری، شفاف انتظامات اور اعلی معیار کی خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔انہوں نے الخیر حج گروپ کے سربراہ دانش عفان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دیانت داری، بہترین قیادت اور حجاجِ کرام کی خدمت کا جذبہ قابلِ تقلید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے نے ثابت کیا ہے کہ اخلاص، محنت اور خدمت کے جذبے سے پاکستانی ادارے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔سید امان شاہ نے مزید کہا کہ تقریب میں سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی سمیت قومی شخصیات، کاروباری برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت دانش عفان اور الخیر حج گروپ کی کامیابیوں کا واضح اعتراف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ادارہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ حجاجِ کرام کی خدمت جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button