


واشنگٹن (یو این اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران مجموعی طور پر 11 طیارے گرائے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روک کر تقریباً 3 کروڑ افراد کی جانیں بچائیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے بھی ان سے کہا کہ جنگ رکنے سے 3 کروڑ افراد کی زندگیاں محفوظ ہوئیں۔ انہوں نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کردار کا ذکر کیا۔
امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں اسرائیل میں اپنی مقبولیت، امریکی سیاست اور ایلون مسک سے تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کردار کا دعویٰ کر چکے ہیں۔