تازہ ترینپاکستان

پی ٹی آئی کا آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان، ٹکٹوں کی تمام سفارشات معطل

آزاد، منصفانہ اور پُرامن سیاسی ماحول تک انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیں گے، کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کا آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان، ٹکٹوں کی تمام سفارشات معطل
پی ٹی آئی کا آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان، ٹکٹوں کی تمام سفارشات معطل

اسلام آباد (یو این اے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق کی گئی تمام سفارشات فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔

پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں موجودہ غیر معمولی سیاسی اور انسانی صورتحال کے پیش نظر انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کسی سیاسی حکمت عملی کا حصہ نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ اصولی اظہارِ یکجہتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق راولاکوٹ میں عوام اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں جبکہ طاقت کے استعمال، گرفتاریوں، اظہارِ رائے پر پابندیوں اور میڈیا پر قدغنوں کے باعث انتخابی ماحول متاثر ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ ایسے حالات میں انتخابی عمل اپنی ساکھ اور معنویت کھو دیتا ہے۔

پارٹی نے مطالبہ کیا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں، انتخابی شیڈول پر نظرثانی کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابی ماحول فراہم کیا جائے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ سیاسی ماحول کی بحالی تک انتخابات اور ٹکٹوں کے اجرا سے متعلق تمام امور مؤخر رہیں گے، جبکہ کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کے لیے سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button