بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستانکھیل

بلوچستان کے سید بلال کی تاریخی کامیابی، ساوتھ ایشیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پشین کے باصلاحیت باڈی بلڈر سید بلال نے ذاتی محنت اور وسائل سے عالمی اعزاز حاصل کر لیا، حکومتی سرپرستی کا مطالبہ

 بلوچستان کے سید بلال کی تاریخی کامیابی، ساوتھ ایشیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
بلوچستان کے سید بلال کی تاریخی کامیابی، ساوتھ ایشیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

کوئٹہ (یو این اے )بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ باڈی بلڈر سید بلال نے بھوٹان میں منعقدہ ساوتھ ایشیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا چوتھا بین الاقوامی گولڈ میڈل جیت لیا اور پاکستان سمیت بلوچستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک کے باڈی بلڈرز کے درمیان سخت مقابلے میں سید بلال نے بہترین جسمانی ساخت، غیر معمولی فٹنس اور شاندار پرفارمنس کی بدولت طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ یہ ان کے کیریئر کا چوتھا بین الاقوامی گولڈ میڈل ہے، جس نے انہیں خطے کے نمایاں باڈی بلڈرز میں شامل کر دیا ہے۔یو این اے کے مطابق سید بلال نے یہ مقام سرکاری سرپرستی کے بغیر اپنی ذاتی محنت، مستقل تربیت اور سرمایہ کاری سے حاصل کیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے تربیت، غذائی ضروریات، سپلیمنٹس، کوچنگ، سفری اخراجات اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے گزشتہ برسوں کے دوران اپنی جیب سے بھاری اخراجات برداشت کیے۔کھیلوں سے وابستہ حلقوں، سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے سید بلال کی اس تاریخی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عالمی سطح پر سبز ہلالی پرچم سربلند کیا اور ثابت کیا کہ عزم، محنت اور لگن کے ذریعے محدود وسائل کے باوجود عالمی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ساتھ ہی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ مستقبل میں بھی ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button