بلوچستانتازہ ترینپاکستان

خضدار میں 2 افراد کے لاپتہ ہونے پر لواحقین کا احتجاج کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردیا

لاپتہ افراد کی فوری بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا، لواحقین کا مطالبہ

خضدار میں 2 افراد کے لاپتہ ہونے پر لواحقین کا احتجاج کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردیا
خضدار میں 2 افراد کے لاپتہ ہونے پر لواحقین کا احتجاج کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردیا

خضدار(یو این اے )خضدار کے علاقے جھالاوان کمپلیکس کے قریب دو افراد کے لاپتہ ہونے پر ان کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بلاک کر دی، جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوگئی۔احتجاج میں خواتین، بچے، بزرگ اور دیگر شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے، جنہوں نے سڑک پر دھرنا دے کر لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا، احتجاج جاری رکھا جائے گا۔احتجاج کے دوران ایک ضعیف والدہ قرآن پاک ہاتھ میں اٹھائے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے سڑک پر موجود رہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے۔لواحقین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے فوری اور مثر اقدامات کیے جائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

احتجاج کے دوران ایک ضعیف والدہ قرآن پاک ہاتھ میں اٹھائے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے سڑک پر موجود رہیں
احتجاج کے دوران ایک ضعیف والدہ قرآن پاک ہاتھ میں اٹھائے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے سڑک پر موجود رہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button