بلوچستان

ضلع کیچ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذکردیا

سیاسی اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی، محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

ضلع کیچ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذکردیا
ضلع کیچ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذکردیا

تربت(یو این اے ) حکومت بلوچستان نے ضلع کیچ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان وزیراعلی بلوچستان کے معاونِ خصوصی برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کیا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کیچ میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جلسوں، جلوسوں، احتجاجی مظاہروں اور عوامی ریلیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی شخص کو اسلحہ لے کر چلنے یا ہر قسم کے ہتھیار کی سرعام نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے نافذ کی گئی ہیں معاونِ خصوصی برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان سمیت دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کیچ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے، اور حالات میں بہتری آنے پر پابندیوں کے حوالے سے آئندہ فیصلہ کیا جائے گا۔ اس دوران عوام، سیاسی جماعتوں اور مختلف تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور جاری احکامات کی پابندی کریں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد کسی مخصوص طبقے یا سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ عوامی سلامتی، امن و امان کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button