کوئٹہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا مشکوک ڈرون پاک فضائیہ نے مار گرایا
ڈرون ریلوے ہسپتال کے قریب گر کر تباہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
June 30, 2026
کوئٹہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا مشکوک ڈرون پاک فضائیہ نے مار گرایاکوئٹہ(یو این اے ) گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کوئٹہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک مشکوک ڈرون کو پاک فضائیہ (PAF) نے کامیابی سے نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جس کا ملبہ ریلوے ہسپتال کے قریب جا گرا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور علاقہ محفوظ ہے۔