بلوچستان

بلوچستان میں بڑے پیمانے پر 39 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، محکمہ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اے سی یو ٹیز کے لیے ایک سالہ مدت لازمی قرار، کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر مستقل سروس میں توثیق ہوگی

بلوچستان میں بڑے پیمانے پر 39 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، محکمہ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
بلوچستان میں بڑے پیمانے پر 39 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، محکمہ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کوئٹہ(یو این اے )حکومت بلوچستان کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے چیف سیکریٹری کی منظوری کے بعد صوبے بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز (ACs) اور ایکٹنگ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف ڈویژنز اور اضلاع میں تعینات افسران کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جاری نوٹیفکیشن میں مجموعی طور پر 39 افسران کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی منظوری دی گئی ہے، جن میں کوئٹہ، قلات، مکران، سبی، ژوب اور نصیرآباد ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے افسران شامل ہیں۔ نئی تعیناتیوں کا مقصد ضلعی انتظامیہ کو مزید مثر اور فعال بنانا قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، نوٹیفکیشن میں واضح ہدایت کی گئی ہے کہ اے سی یو ٹیز کی کم از کم تعیناتی کی مدت ایک سال ہوگی، جبکہ مستقل سروس میں توثیق کا انحصار متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کی تسلی بخش کارکردگی رپورٹ پر ہوگا۔ ساتھ ہی کسی بھی قسم کے غیر ضروری اثر و رسوخ، بدعنوانی یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو سختی سے مدنظر رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی، جبکہ متعلقہ افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button