بلوچستان

قلات قومی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی، پانچ خواتین سمیت چھ افراد زخمی

گاڑی خضدار سے قلات آ رہی تھی، زخمیوں کو ریسکیو 1122 اور ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

قلات قومی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی، پانچ خواتین سمیت چھ افراد زخمی
قلات قومی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی، پانچ خواتین سمیت چھ افراد زخمی

قلات(یو این اے ) قومی شاہراہ ریج کے مقام پر باراتیوں کی ایک تیز رفتار گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے اچانک بے قابو ہو کر الٹ گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق، اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ باراتیوں کی یہ گاڑی خضدار سے قلات کی طرف آ رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ایدھی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی اور ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال قلات منتقل کر دیا، جہاں ہسپتال عملے کی جانب سے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button