بلوچستان

کوئٹہ اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

دھماکے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن شروع، زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کوئٹہ اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی
کوئٹہ اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس موبائل کو نشانہ بناتے ہوئے دستی بم سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ گزشتہ شب پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے فورا بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے اسپنی روڈ اور گرد و نواح کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ہے، جبکہ بی ڈی ایس (بم ڈسپوزل اسکوڈ) کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button