بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق تاجر علی مرتضی کراچی میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق تاجر علی مرتضی کراچی میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

بلوچستان کے علاقے دشت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کراچی کے تاجر علی مرتضی کی نماز جنازہ طارق روڈ کی رحمانیہ مسجد میں ادا کر دی گئی، جس میں اہلخانہ، عزیز و اقارب، تاجر رہنماں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں تاجر رہنما رضوان عرفان، کراچی موبائل ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر منہاج گلفام سمیت دیگر تاجر برادری کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ بعد ازاں مرحوم علی مرتضی کی تدفین سوسائٹی قبرستان میں کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور کھلی دہشت گردی کا واقعہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ علی مرتضی پہلی مرتبہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ کوئٹہ گئے تھے، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران علی مرتضی کے سینے پر گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، جبکہ ان کی اہلیہ بھی متعدد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئیں اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیلڈ مارشل، بلوچستان حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button