وزیر اعلی بلوچستان نے تاجر محمد ہاشم نورزئی کے قتل کا نوٹس لے لیا، شاہد رند
واقعہ کی رپورٹ آئی جی پولیس سے طلب، کیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سپرد، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا، معاون وزیر اعلی

کوئٹہ(یو این اے )معاون وزیر اعلی بلوچستان شاہد رند نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک محمد ہاشم نورزئی کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان نے واقعہ کی رپورٹ آئی جی پولیس سے طلب کر لی ہے، جبکہ کیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس پی رینک آفیسر تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی کریں گے تاکہ شفاف اور مثر تحقیقات یقینی بنائی جا سکیں، معاون وزیر اعلی بلوچستان شاہد رند۔وزیر اعلی بلوچستان نے مقتول کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ احتجاج کرنے والے لواحقین کے ساتھ موجود ہیں اور حکومتی سطح پر مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ معاون وزیر اعلی بلوچستان شاہد رند کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔



