بلوچستان

لہڑی میں دو گروہوں میں تصادم، باپ جاں بحق، تین بیٹوں سمیت چار افراد زخمی

زمینی تنازع پر لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور فائرنگ کا آزادانہ استعمال، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں

لہڑی میں دو گروہوں میں تصادم، باپ جاں بحق، تین بیٹوں سمیت چار افراد زخمی
لہڑی میں دو گروہوں میں تصادم، باپ جاں بحق، تین بیٹوں سمیت چار افراد زخمی

بختیارآباد(یو این اے )لہڑی کے علاقے ٹھیڑی براہمانی میں دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ تین بیٹوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تصادم میں پہلے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ہوا بعد ازاں بات فائرنگ تک جا پہنچی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس بختیارآباد میران خان ٹالانی موقع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا جہاں پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علی مراد براہمانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں واحد بخش، نوریز علی اور مختیار علی شامل ہیں جو کہ سگے بھائی ہیں، جبکہ دوسرے گروہ سے نوت خان براہمانی نامی شخص زخمی ہوا۔ دونوں گروہوں کا تعلق براہمانی قبیلے سے ہے اور لڑائی کی وجہ زمینی تنازع بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد مزید قانونی کارروائی مقامی پولیس کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button