گوادر فی ٹینکر کی قیمت 8000 روپے سے کم کر کے 5000 روپے ہوگئی
May 8, 2026
اورماڑہ، تحصیلدار نور خان بلوچ کا واٹر ٹینک کا دورہ، پانی کے ٹینکرز کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے تک کمی کا اعلان اورماڑہ، تحصیلدار نور خان بلوچ کا واٹر ٹینک کا دورہ، پانی کے ٹینکرز کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے تک کمی کا اعلان اورماڑہ ،،،تحصیلدار اورماڑہ نور خان بلوچ نے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پبلک ہیلتھ واٹر ٹینک کا معائنہ کیا اور شہر میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے۔ حق دو تحریک کے رہنماں کامریڈ عمر جان بلوچ اور کہدہ مراد حاصل کے ہمراہ دورے کے دوران تحصیلدار نے ٹھیکیدار کو موقع پر طلب کیا اور واٹر ٹینک کی لیکیج بند کرنے سمیت ڈھکنوں کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں، اورماڑہ کے شہریوں کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے تحصیلدار نور خان بلوچ نے ٹینکر مالکان کے ساتھ مذاکرات کے بعد پانی کے نرخوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ نئے نرخ نامے کے مطابق بڑے ٹینکر کی قیمت 8000 روپے سے کم کر کے 5000 روپے، جبکہ چھوٹے ٹینکر کی قیمت 4500 روپے سے گھٹا کر 2000 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ تحصیلدار کے ان فوری اقدامات کو عوامی حلقوں اور حق دو تحریک کے رہنماں نے بھرپور سراہا ہے، جس سے شہریوں کو پانی کی فراہمی اور سستے داموں دستیابی میں بڑی مدد ملے گی۔