گزشتہ ماہ سے اب تک 150 تھریٹس جاری ہو چکے ہیں، عمران شوکت
May 7, 2026
کوئٹہ فائرنگ واقعے میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار، اغوا شدہ بچہ بازیاب،ڈی آئی جیکوئٹہ پولیس دہشت گرد مسلسل اپنے طریقے بدل رہے ہیں، ڈی آئی جیکوئٹہ پولیس دہشت گرد مسلسل اپنے طریقے بدل رہے ہیں، ڈی آئی جیکوئٹہ پولیس کوئٹہ(یو این اے )ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کی صورتحال اور حالیہ کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ 4 مئی کو کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی تھی، جس کی شفاف تحقیقات کے بعد واقعے میں ملوث تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے رشوت لینے کے الزامات کی بھی تحقیقات کی گئی ہیں، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ پولیس ناکے پر اشارہ کرنے پر لازمی رکیں، تاہم اگر پولیس کا رویہ نامناسب ہو، وہ رشوت طلب کریں یا بلاوجہ تنگ کریں تو شہری فوری طور پر ان کی ویڈیو بنا کر حکام کو بھیجیں تاکہ سخت کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران 5 سالہ مغوی بچے مزمل کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے جسے بیرون ملک سے تاوان کی کالز آ رہی تھیں، اس سلسلے میں ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔شہر میں جرائم کی شرح پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں قتل کے 23 واقعات پیش آئے، جن میں سے 21 قتل ذاتی دشمنی پر مبنی تھے۔ انہوں نے سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے انکشاف کیا کہ گزشتہ ماہ سے اب تک 150 تھریٹس جاری ہو چکے ہیں اور دہشت گرد مسلسل اپنے طریقے بدل رہے ہیں، تاہم پولیس اور سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جہاں کالی بھیڑیں موجود ہیں وہیں پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر بھی عوام کی حفاظت یقینی بنائی ہے۔