وزیراعلی بلوچستان کی مولانا عبدالواسع سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور مدارس کی رجسٹریشن پر تبادلہ خیال
May 7, 2026
میر سرفراز بگٹی اور جے یو آئی قیادت کے درمیان اہم امور پر مشاورت، صوبائی وزرا بھی ہمراہ تھے میر سرفراز بگٹی اور جے یو آئی قیادت کے درمیان اہم امور پر مشاورت، صوبائی وزرا بھی ہمراہ تھے کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علما اسلام (ف) کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا اور اراکینِ اسمبلی کی بڑی تعداد بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان کے قیام اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں خاص طور پر مدارس کی رجسٹریشن کے عمل اور اس سے متعلق درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہے اور تعلیمی و مذہبی اداروں کی بہتری کے لیے جے یو آئی جیسی بڑی سیاسی قوتوں کی مشاورت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ مولانا عبدالواسع نے وزیراعلی اور ان کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل اور مدارس کے حوالے سے جے یو آئی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔